لاہور میں ڈیفینس کے علاقے میں سرعام پروگرام کے اینکر اقراالحسن بھائی پر نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا چہرے اور جسم پر چوٹیں آئیں نا معلوم افراد نے پہلے ان کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی پولیس کا کہنا ہے کے کچھ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی مجرموں کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے
پاک فوج کے نشانہ بازوں کا 1500میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا مظاہرہ آرمی چیف نے بہاولپور کور کے دورے کے دوران اسنائپر ٹریننگ کا مشاہدہ کیا، انتہائی دور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر جوانوں کی مہارت کو سراہا، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ جاری رکھنی چاہیے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی :پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ جاری رکھنی چاہیے،جوانوں کی صلاحیت بڑھانے میں بہترین تربیت کا کردار ہوتا ہے، آرمی چیف نے انتہائی دور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر جوانوں کی مہارت کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر بہاولپورلیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو بہاولپور کور کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریژن میں سولجر کلب کا بھی افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کی نشانہ بازی کی صل...