لاہور میں ڈیفینس کے علاقے میں سرعام پروگرام کے اینکر اقراالحسن بھائی پر نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا چہرے اور جسم پر چوٹیں آئیں نا معلوم افراد نے پہلے ان کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی پولیس کا کہنا ہے کے کچھ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی مجرموں کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے
شہبازشریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس سماعت کیلئے منظور لاہور : شہبازشریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس سماعت کیلئے منظورکرلیاگیا،احتساب عدالت نے نیب کےتفتیشی افسر کو 16 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ نیب ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاک ہوچکا ہے ،شہبازشریف پر جوالزامات لگائے گئے ہین ،وہ ٹریس ایبل نہیں ،شہبازشریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں مل رہے۔ ریفرنس میں مزید کہاگیاہے کہ انکوائری میں نامزدافراد مین سےمتعدد افراد وفات پاچکے ہیں ،ایل ڈی نے 1978 میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی